ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / قطر اور تر کی کا تعاون : جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید 200افراد عیدالفطر کے موقع پررہا

قطر اور تر کی کا تعاون : جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید 200افراد عیدالفطر کے موقع پررہا

Tue, 05 Jul 2016 12:21:34  SO Admin   S.O. News Service

غزہ،4جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)قطر اور ترکی کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید 200افراد کو عیدالفطر کے موقع پررہا کر دیا گیا ہے۔غزہ وزارت داخلہ ونیشنل سیکیورٹی کے زیرانتظام شعبہ اصلاح و تیاری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 200افراد کے جرمانوں کی ادائیگی کا انتظام قطر کی راف فاؤنڈیشن اور ترکی کی لائف لائن کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے مجموعی طورپر 3لاکھ 50ہزار ڈالر کی رقم جمع کرائی جس کے بعد 200قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے میڈٰیا کو بتایا کہ جن شہریوں کو جرمانوں کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے وہ مدد کے مستحق تھے کیونکہ ان کے اہل خانہ قیدیوں کو چھڑانے کے لیے جرمانوں کی رقوم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔رواں ماہ صیام کے دوران غزہ کی پٹی میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید شہریوں کی رہائی کے لیے فنڈ ریزنگ مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران 7000شیکل جرمانوں کی رقم ادا کرنے کے بعد 350فلسطینیوں کو رہائی دلائی گئی ہے۔


Share: